English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے،  ضیاالدین انصاری

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ589 ارب کی سالانہ بجلی چوری کا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم کی انتہا ء ہے، مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کے بجائے ایک لاکھ 90ہزار سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے۔

ضیا الدین انصاری نے کہاکہ  بجلی چوری کیخلاف روکنے کے خلاف اقدامات خوش آئند مگر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، کمرتوڑ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے۔ سابق اورموجود ظالم حکمران طبقہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے  تیار نہیں جبکہ لوگ مہنگی بجلی اور مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ   حکومت کے مزید مہنگائی بڑھنے کے اعلانات مہنگائی کی پسی عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، قائد سراج الحق کی اپیل پر کامیاب ملک گیر ہڑتال کے بعد آئند کے لائحہ عمل کی تیاری کیلئے لاہوریوں کو منظم کرنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔

امیر لاہور نے کہا کہ حکمران اسٹیٹس کو کے رکھوالے ہیں، پی ٹی آئی گئی تو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومت آگئی، مگر عوام کو ریلیف نہ ملا، اس کے بعد نگران حکومت نے بھی وہی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس  کے خلاف صرف ملک میں جماعت اسلامی ہی عوام کی حقیقی نمائندگی کا کردار ادا کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے