راولپنڈی:اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 4کارروائیوں کے دوران 123 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،گاڑیوں سے 70 کلو 800 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی،دورانِ کاروائی اٹک کے رہائشی 4 ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف کے مطابق کار چوک راولپنڈی کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمد،جبکہ حیدرآباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی دورانِ کاروائی کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
اے این ایف نے حیات آباد، پشاور میں دوران کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔
ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
