English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا صدر سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ

القمر

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے صدر مملکت سے انتخابات کی تاریخ کے بلا تاخیر اعلان کا مطالبہ کردیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات کی تاریخ کے فوری تعین کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق آئین کے تحت اختیار و حاکمیت جمہور اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام نے ریاستی ڈھانچے اور نظمِ حکومت میں فساد و انتشار کو جنم دیا، آئین صدر کو انتخابات کیلئے 90 روز کی مدت کے اندر کسی تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے، صدر مملکت اپنا دستوری فریضہ نبھائیں، انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے