ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی مدد کرنا عبادت ہے،  ذکراللہ مجاہد

لاہور:  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ ذکراللہ مجاہد نے    کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی مدد اور اسے ضروریات زندگی میں ریلیف فراہم کرنا عبادت سے کم نہیں۔اللہ کی خوشنودی کے لئے مستحقین کا سہارا بننے والوں کو اجر اللہ قیامت کے روز عطا کرے گا۔

 ذکراللہ مجاہد نے انسان کی عظمت خدمت انسانی میں ہی ہے ، الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ زندگی کے ہر شعبہ میں غریب اور نادار لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کو بنیادی ضروریات پورا کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے جن میں غریب خواتین کو روزگار قابل بنانے کے ساتھ ساتھ مستحقین میں جہیز ،تعلیم، صحت کی سہولیات،راشن وغیرہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی پرورش اور آفات کی صورت میں مدد کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہیل چئیر کی اسیمبلنگ میں مہارت کے بعد خواتین رضا کار اپنی ڈس ایبل بہنوں کی مزید بہتر طور پر خدمت کر سکیں گی۔قبل ازیں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی کمیونٹی سروسز کی ٹیم نے شرکا کو وہیل چئیر کی اسیمبلنگ اور اس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں