ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائیڈن انتظامیہ کی پاکستانی سیاست میں کوئی مداخلت نہیں ، امریکی سینیٹر

واشنگٹن: ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کی سیاست میں مداخلت کر رہی ہے۔

پاکستان ڈاکٹرز آرگنائزیشن کے ڈی ایم وی چیپٹر کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ سے کافی عرصے سے رابطے میں ہیں، بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کو منتخب کریں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی مرضی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیا، امریکہ، دنیا اور پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط اور دوطرفہ تعلقات چاہتی ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہے۔

پاکستان کے لیے امریکی تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے امداد فراہم کی۔

سینیٹر نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کا اعلان کرنے پر آمادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں