اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اورسابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت عدالتی سائیڈ پر جس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں،ایک ہم خیال بینچ گزشتہ ڈیڑھ دوسال سے جو کررہا ہے وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ جو بھی کیس ان کے سامنے ہولوگوں کو فیصلے کا پہلے سے پتا نہ ہو۔
رانا ثنا نے کہاکہ آئین کی تشریح کرنے کے اختیار کو اس طرح سے استعمال کیا گیا کہ آئین کو ری رائئٹ کردیا گیا اور پارلیمنٹ کوبالکل غیرمتعلقہ اوربانجھ کردیا گیاکہ قانون کا جائزہ لینے کے اختیار کو قانون سازی کے عمل کوروکنے کے اوپر استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک قانون کے وجود میں آنے سے قبل حکم امتناع جاری کردیا گیا، پارلیمنٹ کو قانون سازی کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔ عدلیہ کو آئین کی تشریح کرنے کااآئینی اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ اختیار ہی واپس لے لیا جائے اور قانون سازی کاجائزہ لینے کااختیار واپس لے لیا جائے۔
