English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلہ ٹاور کیس : غیر قانونی اضافی زمین پر ڈی جی ایس بی سی اے پر فرد جرم عائد

القمر

کراچی:صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین دینے کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے ملزم منظور قادر کاکا اور خیر محمد پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لیئے 26 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

 صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو نسلہ ٹاور کو غیر قانونی اضافی زمین دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

 سابق ڈی جی ایس بی سی اے ملزم منظور قادر کاکا اور خیر محمد پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیئے تاریخ مقرر کردی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ملزمان پر 26 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے