ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں کورونا کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

واشنگٹن:امریکا میں کورونا کے کیسز  میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

ایف ڈی اے کے  ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم دو ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں