ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی دھمکیاں نظر انداز،شمالی کوریا کے رہنما ہتھیاروں کی متوقع ڈیل کے لیے روس پہنچ گئے

ماسکو:شمالی کوریائی رہنما امریکا کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہتھیاروں کی متوقع ڈیل کے لیے روس پہنچ گئے جبکہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے کم جونگ ال کے دورہ روس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا روس کی یوکرین کے لیے فوجی مہم میں مدد کرنے والوں سے جواب طلب کرے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اپنے اہم دورے پر روس پہنچ گئے، جہاں ولادی ووسٹوک میں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے ہے،شمالی کوریا اور روس کے رہنمائوں کے درمیان اس اہم ملاقات میں  ہتھیاروں کے معاہدے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی امریکا کی جانب سے شمالی کوریا  کو روس کو ہتھیار فروخت کرنے کے ممکنہ معاہدے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے میں ناکام روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ہتھیاروں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکا روس کی یوکرین کے لیے فوجی مہم میں مدد کرنے والوں سے جواب طلب کرے گا۔ 

انہوں نے  کہا کہ روس کو شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں