English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وفد کی پہلی بار سعودی عرب آمد

القمر

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار ایک اسرائیلی وفد کی آمد ہوئی ہے، یہ وفد یونیسکو کے عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے یونیسکو کے عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے جہاں دیگر ممالک کے وفد نے شرکت کی وہیں اسرائیل سے بھی ایک وفد پہنچا۔ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں پہلی بار اسرائیلی وفد سعودی عرب کے دورے پر پہنچا ہے۔

اس سے قبل ایک آدھ بار خفیہ ملاقاتوں اور دوروں کی خبریں آئی تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کی ہمیشہ سختی سے تردید کی گئی ہے تاہم اب پہلی بار ایک اسرائیلی وفد کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل بہتر تعلقات کے لیے گرم جوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے