اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے ملک میں بڑھتے ہو ئے بجلی کے بحران اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے مہنگے معاہدوں کے حوالے سے16ستمبر کو اسلام آباد میں قومی انرجی کا نفر نس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ جس میں ملک بھر سے ماہرین انر جی شر یک ہو ں گے ، جو ملک میں بجلی کے بحران ، مہنگی بجلی اور اس کی تقسیم کا ر کے حوالے سے تفصیلی روڈ میپ پیش کریں گے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اس کانفر نس کی صدارت کر یں گے۔
انھوں نے کہا ملک میں مہنگی بجلی کے باعث فیکٹریاں،کارخانے اور کاروباری مراکزبند ہو رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، جماعت اسلامی نے دو ستمبر کو تاجروں کے ساتھ ملکر ملک میں کامیاب ہڑتال کی اور اگلے مر حلے میں ملک کے چاروں صوبائی گورنر ہاوسز پر احتجاجی دھر نا دیاجا ئے گا۔
