English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ ہاؤس میں حال ہی میں قائم ہونے والے یوٹیلٹی سٹور کو سرپرائز آڈٹ کے لیے بند کر دیا گیا

القمر

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حال ہی میں قائم ہونے والے یوٹیلٹی سٹور کو سرپرائز آڈٹ کے لیے بند کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم ہونے والے یوٹیلٹی سٹور کے سرپرائز آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا  ۔

 اس سرپرائز آڈٹ کے لیے یوٹیلٹی سٹور کو بند رکھا گیا اور باہر گتے پر لکھ کر لگا دیا گیا کہ سرپرائز آڈٹ کی وجہ سے سٹور 12 ستمبر 2023 کو بند رہے گا ، یاد رہے کہ یہ یوٹیلٹی سٹور گزشتہ  ماہ قائم کیا گیا اور قومی اسمبلی رخصتی کے موقع پر اس وقت کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اس کا افتتاح کیا ۔

 اب سوا  ماہ قبل قائم ہونے والے اس یوٹیلٹی سٹور کے سرپرائز آڈٹ کی بھی نوبت آ گئی ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں طویل عرصے سے قائم یوٹیلٹی سٹورز میں اپنے قیام کی مختصر مدت میں سرپرائز آڈٹ کی نوبت آئی نہ بہت بہت عرصہ گزرنے تک کوئی آڈٹ ہو سکا یہ بھی یاد رہے کہ سابقہ پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کے پرفارمنس آڈٹ کی باقاعدہ ہدایت کر گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے