English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

القمر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان اور پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

 شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا، پارٹی نے لطیف کھوسہ سے 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب مانگ لیا۔ 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کی تقریب میں آپ نے سائفر معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

نوٹس میں لطیف کھوسہ سے استفسار کیا گیا ہے کہ  بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائیگی۔ 

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے