دوحہ: قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔
قطر ائیر ویز کی شیڈول پرواز کیو ار 614 نے دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر ٹیک اپ کیا۔
پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔
روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
ایوی یشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو دوبارہ اسلام اباد کے لئے روانگی کے منتظر ہیں۔
