کراچی : بلدیہ ٹائون میں سندھ رینجرز نے چھاپہ مارکر دو مختلف گوداموں سے ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی گئی چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹائون میں چھاپہ مارا گیا۔
حب ریور روڈ پر واقع 2 مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کی گئی چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لئے گئے ، ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباًایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
یہ ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی۔برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سندھ رینجرز نے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی ۔