ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک، صوبیدار شہید

راولپنڈی: ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں