English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن کا کراچی کے لئے براہ راست پروازوں کا اعلان

القمر

اسلام آباد:ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن نے کراچی کے لئے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا، باٹک ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ایئر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ایئر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ ایئر لائن نے سٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کیلئے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ باٹک ایئر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان سٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے