خوشاب اور بھکر میں دو ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خوشاب کے علاقے قائدآباد میں آدھی کوٹ واپڈا کالونی کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو کچل دیا ،حادثے میں کار سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار بھکر سے بھلوال جبکہ بس لاہور سے بھکر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،ایک اور حادثہ بھکر کے علاقے حیدرآباد میں ہالا ناکہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔
پولیس کی جانب سے لاشیں ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
