English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ

القمر

اسلام آباد:نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے۔

 نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑنیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق،نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑنیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 نگران وزیر اعظم امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔نگران وزیراعظم اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے