لاہور: ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارانٹ گرفتاری لاہور ہائی کورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں جاری کئے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ ایس پی کو آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔