کراچی:سندھ میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سپلائی لائین کو محفوظ بنانے کے لئے واٹر بورڈ کے اشتراک سے پاکستان رینجرز سندھ نے اپریشن کرتے ہوئے 30 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے اشتراک سے پاکستان رینجرز سندھ نے 30 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کیے آپریشن میں 106 افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتارکیے گئےگزشتہ چند دنوں سے سندھ میں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پاک رینجرز اور پولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں ۔
زرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے اشتراک سے پاکستان رینجرز سندھ نے 30 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کیے۔آپریشن میں 106 افراد پانی چوری کے الزام میں گرفتارکیے گئے۔
آپریشنزمنگھوپیر،ناظم آباد،اورنگی،ایوب گوٹھ،جنجل گوٹھ،گلزارِہجری، قیوم آباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقے میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کیے گئے۔
آپریشنز کے دوران واٹر بوزر ،موٹرز، پائپس، کیبل سمیت واٹر پمپس سرکاری تحویل میں لئے گئے۔اس سلسلے میں 21 ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔
صوبہ سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ستمبر 2021ء سے اب تک تقریباً 3432 غیر قانونی طور پر بسنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔
اسکے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث 843 غیر ملکی باشندے بھی گرفتار کیے گئے۔حکومت کی ہدایات پر رینجرزکا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیاگیاغیرقانونی طورپر ذخیرہ کی گئی پیٹرول، چینی، گندم، کھاد سمیت دیگراشیاء خردونوش برآمد کی گئیں۔
اندرون سندھ اور کراچی میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی تقریباً 150,000 سے زائد بوریاں برآمد کی گئیں ۔28 آپریشنز میں 74،589 لیٹرپیٹرول برآمد جبکہ 78 افراد گرفتار کیے گئے۔حب چوکی سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا۔ڈاکوؤں، منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف 124مختلف آپریشنزکیے گئے۔
ان آپریشنز میں 355 افراد گرفتار، 82 ہتھیار اور 996 گولہ بارود برآمد کیا گیابڑی وارداتوں میں ملوث رکشہ ڈکیٹ اور شمس ڈکیٹ گروپ سمیت 7 بڑے گروپوں کی خلاف آپریشنز کیے گئے۔
پاکستان رینجرز اور پولیس کے اشتراک سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور دیگر علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کے ذریعے مجرموں کی تلاش جاری ہے ۔کندھ کوٹ میں رینجرزاور پولیس کے انٹیلیجنس بیسڈآپریشن میں دوآرمز ڈیلر گرفتار کیے گئے۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فلیگ مارچ جاری ہے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لئے حیدرآباد سے اضافی رینجرز کا اضافی ونگ گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔
