English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم اسمگلنگ روکنے کے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی

القمر

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پیٹرولیم اسمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر  وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہانہ 143ملین لیٹرپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔ آئی ایم ایف نے  ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے