ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلیے آخری مہلت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آخری مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب بتائیں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟۔

آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جوائن ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہوئی ہے، اس جمعہ کو دوبارہ میٹنگ ہونی ہے ۔ عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے، مزید مثبت پیش رفت ہوگی ۔ان کے والد اور وکلا کے ساتھ میٹنگز ہورہی ہیں۔ آپ کے احکامات کی روشنی میں ورکنگ گروپ بنا تھا۔ انٹیلی جنس چیف کے ساتھ جمعہ کو میٹنگ ہونی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے اس معاملے کو دوسرے طریقے سے ہینڈل کرتا ہوں۔ والد عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ان کو آخری 24گھنٹے دیے جائیں۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں