English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیول پلیئنگ فیلڈ دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، وزیر اطلاعات

القمر

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کا  کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ اس ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے۔ وسائل بھی موجود ہیں، سیکورٹی بھی ہے اور انتظامی مدد بھی، الیکشن کمیشن جو تاریخ دے گا اس پر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ غیر جانبدار شفاف الیکشن کرانا نگران حکومت کا مینڈیٹ ہے۔ نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرانا ہے۔ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد پر اعتراضات غلط ہیں۔ فواد حسن فواد کی وابستگی ہوتی تو وہ تین چار ماہ کے لیے وزیر کیوں بنتے؟۔ بجلی چوری ختم ہوگی تو گردشی قرضے میں کمی آئے گی۔ پچھلی حکومت میں جو منصوبے نجکاری کے لیے منظور ہوئے ان پر کام کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے