ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا،کینیڈین وزیر اعظم

اوٹاوا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں’’ را ‘‘کے ملوث ہونے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا، ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کا یقین کرنے کی مصدقہ وجوہات ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا بہترین اور آزادانہ انصاف کا نظام ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے، بھارتی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں