ہنگو: خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو کے تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو کے دوآبہ تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں نامعلوم دہشتگردوں نامزد کیا گیا ہے۔
مذید پڑھیں: مستونگ دھماکے کا مقدمہ درج، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے، دھماکے کی وجہ سے مسجد زمین بوس ہو گئی۔
نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ اداروں کے حکام خود اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
مذید پڑھیں: ہنگو خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار
وزیر اعلی محمد اعظم خان نے ہنگو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

