English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، لانس نائیک شہید

راولپنڈی:انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک جبکہ پارا چنار میں کارروائی کے دوران لانس نائیک وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مردان کے جنرل ایریا کاٹلنگ میں آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا ، دہشت گرد سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا،دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے