ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ادارے پاکستان سے کیے وعدے پورے کریں، اقوام متحدہ

United Nations

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی اداروں کو یاد دلایا ہے کہ وہ پاکستان پاکستان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو ہونے والے نقصانات سے متعلق عالمی اداروں نے جو پاکستان کے ساتھ وعدے کیے تھے، وہ پورے کیے جانے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہوا، جس سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی ادارے پاکستان کے ساتھ کیے گئے وعدے نبھائیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عالمی برادری کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر اقوام متحدہ عمل درآمد یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16.4 ارب ڈالرز کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں