اسلام آ باد: دنیا بھر کی کرنسیوں میں پاکستانی روپے کی بہترین کارکردگی نے سب کرنسیوں کو پیچھےچھوڑ دیا،عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا، ڈالر کی غیر قانونی تجارت، اسمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاون، انتظامی اقدامات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔
یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 20 روز کے بعد امریکی ڈالر اپنی سب سے زیادہ قدر سے 17 روپے سے زائد نیچے آ چکا ہے۔
