English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف کی کارروائیاں ،منشیات برآمد ،8ملزمان گرفتار

لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کر لی اور 8ملزمان گرفتار کر لئے گیے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں کئی کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی کارروائی کے نتیجے میں مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔ 

ترجمان نے کہا کہ کارروائیاں خانیوال، قصور، سیالکوٹ اور پسنی میں کی گئیں۔ خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔ غزر تاس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں۔ پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے