English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں کی منظوری کا فیصلہ چیلنج

appeal

لاہور:جناح ہاوس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی خواتین کارکنوں صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق پراسکیوشن نے ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں حقائق کے برعکس منظور ہوئیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسکیوشن نے استدعا کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے وقت پراسیکیوشن کے مقف کو سنا نہیں، لہذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے