ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن نے سود ختم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیا، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو امید تھی مولانا فضل الرحمن سودی نظام ختم کریں گے، لیکن پی ڈی ایم حکومت نے شرح سود کو 17 سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا، 73 سالوں سے ملک میں سودی نظام نافذ ہے، سودی نظام اور خوشحال پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان میں شرح سود جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ    ملک میں جاری معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں تشکیل دینا ضروری ہیں، کوئی بھی حکومت ہو، پالیسی سازی میں چیمبرز سے مشاورت ہونی چاہئے، آج اگر ہم معاشی تباہی، بے روزگاری کا شکار ہیں تو یہ ہماری اپنی نااہلی ہے، 2008 میں ہر پاکستانی پر پانچ سو روپے قرضہ تھا آج ہر پاکستانی پر سوا تین لاکھ کا قرضہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا ہماری برآمدات نیپال، بھوٹان جیسے چھوٹے چھوٹے ملکوں جتنی بھی نہیں رہیں، پاکستان میں تمام مسائل کی بڑی وجہ مس مینجمنٹ، کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، پی آئی اے قریب المرگ ہے، ہر ماہ اربوں کا خسارہ ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں