English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحرانوں سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں ناگزیر ہیں، سراج الحق

economic policies

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں تشکیل دینا ضروری ہیں۔

سراج الحق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ہو، پالیسی سازی میں چیمبرز سے مشاورت ہونی چاہئے، آج اگر ہم معاشی تباہی، بے روزگاری کا شکار ہیں تو یہ ہماری اپنی نااہلی ہے، 2008ء میں ہر پاکستانی پر پانچ سو روپے قرضہ تھا آج ہر پاکستانی پر سوا تین لاکھ کا قرضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات نیپال، بھوٹان جیسے چھوٹے چھوٹے ملکوں جتنی بھی نہیں رہیں، پاکستان میں تمام مسائل کی بڑی وجہ مس مینجمنٹ، کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، پی آئی اے قریب المرگ ہے، ہر ماہ اربوں کا خسارہ ہوتا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت بہتر بنانے کیلئے مکمل پلان بنایا ہوا ہے، سود اللہ سے جنگ ہے، ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، 73 سالوں سے ملک میں سودی نظام نافذ ہے، سودی نظام اور خوشحال پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان میں شرح سود جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو امید تھی مولانا فضل الرحمان سودی نظام ختم کریں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھاپی ڈی ایم حکومت نے شرح سود کو 17 سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا، ملک میں سودی نظام کے بجائے زکوٰۃ اور عشر کا نظام نافذ کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں اس وقت 10 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، زکوٰۃ اور عشر کے نظام سے 25 کھرب ٹیکس اکٹھا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے