ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو امن و امان اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، دردانہ صدیقی

کراچی:  حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ریاست اہلیان وطن کی سائبان اور حکومت جان و مال کی محافظ ہوتی ہے، دہشت گردی کی موجودہ لہر نے جہاں عوام کی جان ومال کو غیر محفوظ کر دیا ہے،وہاں یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے بارے میں لمحہ فکریہ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   مستونگ اور ہنگو دہشت گردانہ حملے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں، قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر محب وطن رنجیدہ ہے، شہریوں کو امن و امان اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

دردانہ صدیقی  خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں، حکومت دھماکے کے ذمہ داران کا تعین کرے اور انھیں سخت سزا دے،گذشتہ کچھ ماہ  سے دہشت گردی کے واقعات میں  تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں