ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغاوت پراکسانے کا کیس: فواد چوہدری نے بریت کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیرسماعت بغاوت پراکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست دائرکردی۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہرعباس سپرا نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اوربریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی ثبوت نہیںاور نہ ہی ایف آئی آرمیں لگائی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔

درخواست میں فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا کہ چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کئے جا سکے، مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے، بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے ملازم کا بیان شامل نہیں کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کیس میں بریت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں