English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیز فرنچائزز کے لائسنس منسوخی سے روک دیا گیا

پشاور: ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے  سے روک دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے  کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کل سے کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے جارہا ہے، جو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے خلاف ہے۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے وکیل نے کہا کہ ان فرنچائزز کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 300 سے تجاوز کر گئی تھی اور اسٹیٹ بینک اس معاملے کو ریگولیٹ کرنا چاہتا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو آئندہ سماعت تک کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے  سے روکتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے