اسلام آباد: نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی نے پاکستان پر مداخلت کے افغان الزام کی سختی سے تردید کردی۔
آصف علی درانی کا کہنا تھاکہ سوویت یونین کو افغانستان میں دعوت پاکستان نے نہیں دی تھی، نہ ہی افغان مہاجرین کو خود پاکستان نے بلایا تھا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میںکہی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ خود افغانوں نےکرنا ہے، پاکستان یا بیرونی دنیا افغانستان میں دیرپا امن و سلامتی کا حل نہیں دےسکتا۔ ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان پر دہشتگرد حملے کر رہی ہے، کابل کو یہ سلسلہ روکنا ہوگا۔
