ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی خواتین بغیر محرم حج کر سکیں گی، پالیسی اعلان 2 ہفتوں میں ہوگا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ اب پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔ حج پالیسی کا اعلان 2 ہفتوں میں کردیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کے لیے حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ سے جلد ہی حاصل کرلی جائے گی، جس کے بعد اس کا میڈیا پر اعلان کردیا جائے گا۔

نگراں وفاقی وزیر  کا مزید کہنا تھا کہ  آئندہ سال کی حج پالیسی منظور ہونے کے فوراً بعد درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی، کیوں کہ یہ سعودی عرب کی پالیسی ہے اور ہم اس کی پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق بھی قانون بنا دیا گیا ہے، لہٰذا اب کوئی نجی کمیٹی چاند کی رویت کا اعلان نہیں کر سکے گی۔ آئندہ رویت ہلال کا اعلان صرف سرکاری کمیٹی ہی کیا کرے گی۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے مذہبی انتہا پسندی کے واقعات میں مقامی افراد ملوث نہیں۔  بعض غیر ملکی کمزور معیشت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ غربت اور مفلسی کی وجہ سے کچھ افراد تشدد اور تخریب کاری میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو منفی کارروائیوں سے روکنے کے لیے حکومت کام کررہی ہے۔

نگراں وزیر  مذہبی امور نے کہا کہ خطبہ جمعہ کے لیے موضوعات علما کرام کو فراہم کیے جائیں گے۔ موضوعات کا قران مجید سے انتخاب کیا ہے۔  قران مجید میں مختلف معاملات پر کیا ارشاد ہے، اس پر ملک میں بیک وقت  بات ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں