ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ دشمن کے گھر جا پہنچی، ہم فتح کے قریب تر ہیں،اسماعیل ہنیہ

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل پر حماس کے بڑے راکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا، جنگ صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ  حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے،  ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیں ہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا، اب ہماری سرزمین کو آزاد کرانے اور قیدیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لئے انتفاضہ کا سلسلہ مکمل ہونا چاہئے۔

انہوں  نے ساتھی عرب ممالک سے کہا کہ اسرائیل حالیہ سفارتی تعلقات کے باوجود انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کر سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں