ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی ،ملزم گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کے لئے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو آف لوڈ کر کے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، ملزم عمر رضا کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کے خلاف کینٹ پولیس سٹیشن گوجرنوالہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں