غزہ:اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والی فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے واضح کیا ہے جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کاایک بیان میں کہنا ہے کچھ ممالک کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے لیکن جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور جب بھی قیدیوں کا تبادلہ ہو گا تو قیدیوں کی قیمت حماس طے کرے گی۔
اسماعیل ہانیہ نے غزہ کے عوام کی فلسطین کاز کے لیے قربانیاں دینے کے جذبے اور ولولے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی کارروائیوں کے جواب میں اسرائیل کے جوابی حملے صیہونی ریاست کی شکست کی عکاسی کررہے ہیں۔
علاوہ ازیںقطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے سے متعلق گفتگو قبل از وقت ہے، یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کوئی بھی فریق ثالثی سے آغاز کر سکتا ہے