ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر کی افواج کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جنرل عاصم منیر

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر سے قطر کی افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(پائلٹ) سلیم حمادعقیل النابط نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم  منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

سالم حمد عقیل النابط نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں