ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب نہ کرائے جاسکے

شکارپور: شکارپورمیں ڈاکوں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحال   بازیاب نہیں کروایاجاسکا۔

گزشتہ روزکچے کیکوٹ شاہو پولیس چوکی پر ڈاکوں نے حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا تھا، اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جاری ہے لیکن تاحال پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

دوسری جانب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے گرفتار ڈاکو مہرعرف محرم بڈانی کی رہائی کامطالبہ کیا ہے، اس پر ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہیکہ ڈاکوں کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں