ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر حملہ ناقابل قبول ہے، روس کی اسرائیل پر کڑی تنقید

کرغستان: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی سے شہریوں کی ہلاکتوں کی سطح بڑھے گی جو کہ “بالکل ناقابل قبول” ہو گی۔

کرغزستان میں ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، پیوٹن نے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو 24 گھنٹوں کے اندر نقل مکانی کرنے اور جنوبی سرحد پر ٹینکوں کو جمع کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی ہلاکتیں بالکل ناقابل قبول ہوں گی۔اب سب سے اہم چیز خونریزی کو روکنا ہے،روسی صدر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ روس دو ریاستی حل اور تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں