English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان

القمر

کوئٹہ :پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا۔ شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلیں۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر شدید گرد و غبار اور مٹی کا طوفان ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر جنگل پیر علی زئی، سرانان، قلعہ عبداللہ میں حدِ نگاہ صفر اور ٹریفک روانی  متاثر  رہی ۔

 بلوچستان میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ۔موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی، مستونگ، چاغی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر  ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے