English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری شہریوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی  رکوائے، حماس

القمر

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی برادری  سے کہا ہے کہ 2.35 ملین ملین شہریوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے، فوری امداد پہنچانے کے لیے راستے کھولے جائیں ، پانی، بجلی اور خوراک کی بندش کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی  کرتے ہوئے   امریکا اور کچھ مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے  غزہ کی پٹی میں 2.35 ملین فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  اس صورت حال سے غزہ کی پٹی ایک شدید انسانی تباہی کے دہانے پر ہے،  اسرائیل کے غزہ پر  حملوں کا سلسلہ  نویں دن   بھی جاری رہا۔ غزہ میں شہری بنیادی ضروریات خوراک ایندھن  پانی  سے محروم ہورہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ْقابض فوج نے غزہ شہر اور شمالی غزہ  کے تمام 15 اسپتالوں  اسپتالوں اور مراکز صحت کو مکمل طور پر خالی کرنے کی دھمکی دی ہے  اس کا مطلب یہ ہے کہ ہزاروں بیماروں اور زخمیوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے ۔ اسرائیلی فوج  پہلے ہی 3 اسپتالوں کو نشانہ بنا چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  محمد الدرہ اسپتال، بیت حنون اسپتال، الکرامہ اسپتال کو نشانہ بنایا گیا  اس  دوران 23 ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا گیا اس کارروائی میں درجنوں ذخمی مارے گئے، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہفتے کے روز،  136 بچوں سمیت 357 شہری شہید اور 398 بچوں سمیت 1000 سے زائد شہری زخمی ہوئے ۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ  اسرائیلی فوج  اپنے ہولناک جرائم میں اضافہ کر رہی ہے  اب بھی ان شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پناہ کے لیے جمع ہوتے ہیں ایسے ہی 216 خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا، متاثرین کی تعداد 1474 شہدا تک پہنچ گئی، جن میں سے 32  افرادایک ہی خاندان سے تھے۔ 10 دیگر خاندانوں  میں سے  ہر ایک نے  20 سے زائد افراد کو کھو دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے