English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پر اسرائیلی قبضہ بڑی غلطی ہوگی، بائیڈن

القمر

واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کا کوئی بھی اقدام ایک “بڑی غلطی” ہو گی۔

سی بی ایس کے نیوز پروگرام 60 منٹس میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈں کا کہنا تھا کہ اسرائیل جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنا یا ایسا کوئی اقدام کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔

امریکی اتحادی کے غزہ پر کسی بھی قبضے کی حمایت کریں گے اینکر کے پوچھے گئے سوال پر بائیڈن نے جواب دیا کہ میرے خیال میں یہ ایک بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس تمام فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔لیکن حملہ کرنا اور شدت پسندوں کو نکالنا وقت کی ضرورت پے۔

https://x.com/60Minutes/status/1713694145544344026?s=20

ان کا کہنا تھا کہ  حماس ایک بزدلوں کا ایک گروپ ہے اسےمکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔لیکن ایک فلسطینی اتھارٹی کی ضرورت ہے۔ فلسطینی ریاست کے لیے ایک راستہ ہونا ضروری ہے،دو ریاستی حل کے لیے دیرینہ امریکی مطالبے کا اعادہ کیا۔

60 منٹ کے صحافی اسکاٹ پیلی نے بھی بائیڈن سے پوچھا کہ کیا وہ جنگ میں امریکی فوجیوں کی شمولیت کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔جواب میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہے اسرائیل کے پاس ملک کی بہترین لڑاکا افواج میں سے ایک ہے۔ میں ضمانت دیتا ہوں کہ ہم انہیں ہر وہ چیز فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے ۔

اسرائیل نے سب سے پہلے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے دوران غزہ پر قبضہ کیا تھا اور یہ صرف 2005 میں مکمل طور پر فلسطینیوں کو واپس کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے 140 مربع میل (362 مربع کلومیٹر) زمینی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کر دی، جس کی سرحدیں مصر اور بحیرہ روم سے بھی ملتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی اسرائیل کی حمایت کے ایک طاقتور مظاہرہ میں مشرقی بحیرہ روم میں دو طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے