اسلام آباد:ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا شیڈول درہم برہم ہوگیا،جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی 19 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
لاہور سے اسلام آباد کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 307 اور پی کے 309 روانہ نہ ہو سکیں، جب کہ دن کے وقت کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازیں پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 اور پی کے 214، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 206، سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 179 اور اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں پی کے 211 اور پی کے 212 منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 262، اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 605 اور پی کے 606، اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 601 اور پی کے 602، پشاور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 217 منسوخ کردی گئی ہے۔
ملتان سے دبئی روٹ کی پرواز پی کے 221 اور پی کے 222، لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 بھی منسوخ کر دی گئی۔
علاوہ ازیں کراچی سے تربت جانے والی پرواز کی روانگی میں 6:20 گھنٹے کی تاخیر کا اعلان کیا گیا، پرواز PK501 نئے شیڈول کے مطابق دوپہر 1:20 پر تربت کے لیے روانہ ہوگی۔
