ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوری کوشش ہے کھیلوں سے سیاست کو دور رکھیں، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ کھیلوں سے سیاست کو دور رکھیں، فٹ بال دنیا بھر میں عوام کا کھیل ہے اور اسے پاکستان میں مقبولیت حاصل ہے۔ آج فٹ بال کے میچ میں کامیابی پر سب لوگ خوش ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے   فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان کی پہلی جیت پر پاکستانی قوم، فٹ بال کے شائقین اور فٹ بال ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کھیل اور فٹ بال کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور پاکستان کی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا جس پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں، دونوں ٹیموں نے سبز اور سفید رنگ کا لباس پہن کر پاکستانی پرچم کی نمائندگی کی۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کی جیت کسی ملک یا ٹیم کی جیت نہیں بلکہ فٹ بال کی جیت ہے، فٹ بال سے ان کی بے پناہ رغبت رہی ہے، یہ محنت کشوں کا کھیل ہے جس پر زیادہ اخراجات کی ضرورت نہیں ہوتی۔

قبل ازیں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ دیکھا۔ ہوم لیگ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دیتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ہارون حمید نے 68 ویں منٹ میں کیا۔ پاکستان نے 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں