ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ترکیہ کی فلسطین و اسرائیل مابین امن کے ضامن فارمولے کی تجویز

انقرہ: ترکیہ نے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کو امن کے ایک موقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کے تحت  جاری تنازعہ کے خاتمے کے لیے ایک ضامن کا فارمولہ پیش کیا ہے۔

ترک سرکاری ٹی آر ٹی کے نشریاتی ادارے نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے حوالے سے منگل کو بتایا کہ تنازعہ میں فریقین کے لیے مستقل امن کے ضامن ہونے چاہئیں جبکہ یہ تجویز مذاکرات کی کوششیں کرنے والوں کو پہنچا دی گئی ہے۔

فیدان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جو اسرائیل کو دو ریاستی حل کو قبول کرنے پر مجبور کرے  جبکہ ترکیہ نے اس مسئلے پر اپنا موقف متعلقہ فریقوں کو پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ضامنوں کے بارے میں مرکزی خیال پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے طریقہ کار پر الگ سے بات کی جانی چاہیے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل اور فلسطین اگر ایک معاہدے پر پہنچ جاتے ہیں تو ترکیہ سمیت متعدد ممالک کو اس معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری کے ساتھ ضامن کا کردار نبھانا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں